اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرتار پور راہداری منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا، تمام عمارتیں مکمل ہوگئیں، کرتار پور کیمپلکس کو بجلی فراہم کر دی گئی، بابا گرو نانک کے پانچ سو پچاس ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھوں کی رجسٹریشن بھی شروع ہوگئی۔ 10 ایکڑ پر محیط احاطہ دربار صاحب پر امپورٹڈ ماربل لگایا گیا ہے، نشان صاحب، سرور، درشن ڈیوڑھی، انٹری پوائنٹس، گرنتھی ہاؤس، رہائش گاہوں پر پینٹ اور فنشنگ کا کام بھی پورا ہوگیا۔ فائر فائٹنگ، ساؤنڈ سسٹم، سیکورٹی کیمروں کی تنصیب بھی مکمل ہوگئی۔ گردوارہ کرتارپور کی تزئین و آرائش مہمانوں کے لئے عارضی مہمان خانے اور بارڈر ٹرمینل عمارت کو مکمل کر لیا گیا۔ بجلی کی فراہمی کے لئے گرڈ سٹیشن شکر گڑھ سے کرتار پور کیمپلکس کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔ بابا جی گرو نانک کے 550 جنم دن میں شرکت کے لیے سکھوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔
![]()