تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں سردریاب میں فش پوائنٹس کیخلاف کاروائی۔ چائنہ سالٹ کے استعمال پر تین فش پوائنٹس سیل

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں سردریاب میں فش پوائنٹس کیخلاف کاروائی۔ چائنہ سالٹ کے استعمال پر تین فش پوائنٹس سیل

پشاور(رپورٹ: اصغر خان) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائرہ نثار کی چارسدہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پُر فضا مقام سردریاب میں فش پوائنٹس کیخلاف کاروائی۔ چائنہ سالٹ کے استعمال پر تین فش پوائنٹس سیل۔ فوڈ پیکنگ کیلئے ردی اخبار کے استعمال پر چھ فش پوائنٹس کو بھاری جرمانہ۔ کاروائی کے دوران سینکڑوں لیٹر باسی و بدبودار تیل تلف۔ بغیر آیوڈین نمک کے استعمال پر پورے مارکیٹ کو وارننگ نوٹس جاری۔ صفائی کی ابتر صورتحال و فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھ افراد گرفتار۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائرہ نثار کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سے متعلق فوڈ اتھارٹی پورٹل پر دس شکایات موصول ہوئی تھیں۔ سیاحتی مقامات پر اشیائے خورد و نوش کو محفوظ بنانا فوڈ اتھارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے