Home / اہم خبریں / فنڈز کی فراہمی کا اجراء نہ کرکے سندھ کو مسائلستان بنایا جارہا ہے۔ سینیٹر امام الدین شوقین

فنڈز کی فراہمی کا اجراء نہ کرکے سندھ کو مسائلستان بنایا جارہا ہے۔ سینیٹر امام الدین شوقین

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) وفاقی حکومت کے مسلسل عدم تعاون کی وجہ سے سندھ مسائل سے دوچار ہے این ایف سی ایوارڈ کی بھاری رقم کی عدم فراہمی سمیت دیگر شعبہ جات میں فنڈز کی فراہمی کا اجراء نہ کرکے سندھ کو مسائلستان بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار سینیٹر امام الدین شوقین نے میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے فنڈز سے مولانا محمد علی جوہر میونسپل ہائی اسکول میں 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ہونیوالے ترقیاتی کاموں اور جوہر آباد میں ڈرینیج سسٹم کی نئی لائنوں کی تنصیب کیلئے ایک کروڑ روپے کی رقم سے ہونیوالے ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ دشمن پالیسیوں پر عمل ہو رہا ہے تاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوسکے ناعاقبت اندیش حکمران نہیں جانتے کہ بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پیپلز پارٹی سندھ میں بسنے والے لوگوں کے دلوں میں رہتی ہے ضلع سانگھڑ میں آئل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ملنے والی رقم سے ماضی کے مقابلے میں چالیس فیصد اضافی کام پورے ضلع میں میرٹ کی بنیاد پر کرائے گئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب ضلع سانگھڑ کے چھوٹے قصبوں اور بڑے شہروں میں موجود مسائل پر قابو پالیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور ہر صورت میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اصولی فیصلوں کے ذریعے سندھ کے دیگر شعبوں میں بھی بہتری لا رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں انہوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم مسرور احسن غوری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام انہوں نے اپنی ماہانہ قسط میں سے بچت کرکے اور اخراجات کو کنڑول کرکے جمع کئے ہیں سندھ حکومت نے انہیں کوئی اسپیشل گرانٹ نہیں دی انہوں نے کہا کہ ہم پورے ضلعے 50 آر او پلانٹ لگائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم مسرور احسن غوری نے کہا کہ جب میں نے چیئرمین شپ کا چارج سنبھالا تھا اس وقت میونسپل اکاؤنٹ خالی تھا مسلسل دو سال تک اخراجات کو کنڑول کیا 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام 72 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوئے ہیں مجھ سے قبل 15 سالوں سے یہی رقم میونسپل میں آرہی تھی مگر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا میں نے چارج سنبھال کر پہلے مرحلے میں صفائی و ستھرائی کے کام کو اولیت دی جس باعث ٹنڈو آدم شہر اور جوہر آباد سمیت اطراف کے علاقوں سے مٹی اور گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ کیا اسوقت شہر اور جوہر آباد میں بھینسوں کے باڑے سیوریج سسٹم میں سب سے زیادہ رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ٹنڈو آدم میں آئل اینڈ گیس رائلٹی فنڈز کی رقم میں سے ترقیاتی کاموں کی رقم خرچ نہیں کی گئی تھی مگر اب سینیٹر امام الدین شوقین کی جانب سے ٹنڈو آدم میں آئل اینڈ گیس رائلٹی فنڈز سے شہر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم عبدالستار غوری نے اپنی چیئرمین شپ کے دور میں مولانا محمد علی جوہر اسکول بنایا تھا اور آج میں نے اور میری کونسل نے جوہر اسکول میں کلاسوں کی تعمیر تزئین و آرائش کیلئے پچاس لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے مگر اسکول کیلئے یہ رقم انتہائی کم ہے انہوں سینیٹر امام الدین شوقین سے مطالبہ کیا کہ جوہر اسکول کیلئے مزید رقم درکار ہوگی جس پر سینیٹر امام الدین شوقین نے آئل اینڈ گیس رائلٹی کے فنڈز سے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میونسپل اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے گورنمنٹ وہاں اساتذہ کو تعینات کرے جبکہ کافی سینیٹری ورکرز ریٹائرڈ ہوگئے ہیں انکی جگہ نئے ورکرز کو ملازمت دی جائے اس موقع پر سی ایم او ٹنڈو آدم ابراہیم عمرانی، کونسلر رانا ذوالفقار علی نے بھی خطاب کیا تقریب میں حاجی قطب الدین، سہیل دائمہ، رانا عبدالستار صحافیوں، معززین شہر اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے