Home / اہم خبریں / کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکیسن میرپورخاص ڈویژن میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں، نیوز چینل پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص

کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکیسن میرپورخاص ڈویژن میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں، نیوز چینل پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکیسن وافر مقدار میں دستیاب ہیں اس حوالے سے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں آنے والے متاثرہ مریضوں کو بروقت مطلوبہ انجکشن لگائے جارہے ہیں نیوز چینل پر چلنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو ایک مریض محمد اکرم ولد فجر علی سکنہ حیدری محلہ میرواہ گورچانی کو کتے کے کاٹنے کی وجہ سے دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی میں شام کی شفٹ میں شدید زخمی حالت میں لایا گیا جس کو فوری طور پر ویکسین اور علاج فراہم کیا گیا لیکن زخم گہرے ہونے کی وجہ سے مزید بہتر علاج کیلئے لمس حیدرآباد ریفر کیا گیا اس طرح مذکورہ مریض کو 7 اکتوبر کو اے آر وی کا دوسرا ڈوز انجکشن لگایا گیا، ڈی ایچ او نے مزید کہا کہ میرواہ گورچانی صحت مرکز میں کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکیسن موجود ہیں اس سلسلے میں کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین کی کمی کا مسئلہ درپیش نہیں ہے اس لئے نیوز چینل پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے