تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع ہری پور کے رہائشی گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو 24 اکتوبر 2019 سے مقررہ شرائط پر گندم کا بیج فراہم کیا جائے گا۔ محکمہ زراعت شعبہ توسیع ضلع ہری پور

ضلع ہری پور کے رہائشی گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو 24 اکتوبر 2019 سے مقررہ شرائط پر گندم کا بیج فراہم کیا جائے گا۔ محکمہ زراعت شعبہ توسیع ضلع ہری پور

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) محکمہ زراعت شعبہ توسیع ضلع ہری پور کی پریس ریلیز کے مطابق خیبرپختونخوا میں گندم کی پیداوار بڑھانے برائے سال 20-2019 کے پراجیکٹ کے تحت ضلع ہری پور کے رہائشی گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو 24 اکتوبر 2019 سے مقررہ شرائط پر گندم کا بیج فراہم کیا جائے گا۔ ان شرائط کے مطابق گندم کے خودکار کاشتکار اور محکمہ میں فارم سروسز سنٹر کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے گی۔ زیر کاشت اراضی میں سے ایک ایکڑ زمین کے لئے ایک بوری (50 کلو) گندم کا ترقی دادہ بیج دیا جائے گا۔ کاشتکار ابتدائی طور پر محکمہ زراعت شعبہ توسیع سے گندم کا بیج قیمتاً وصول کرے گا اور پھر ضروری معائنہ کے بعد کامیاب فصل پر کاشتکار کو 50 فیصد رعایت بیج کی مد میں ادا کی جائے گی۔ ہر کامیاب کاشتکار محکمہ کی سفارشات پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہوگا اور صوبائی و ضلعی نگران عملہ تمام کارروائی کی نگرانی کرے گا۔ ہری پور کے کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں جلد از جلد متعلقہ زراعت آفیسر شعبہ توسیع کے دفاتر سے حاصل کریں اور شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ مکمل درخواست فارم 21 اکتوبر 2019 تک متعلقہ زراعت آفیسر شعبہ توسیع کے دفاتر میں جمع کرائیں۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے واضح کیا ہے کہ کامیاب کاشتکاروں کو 24 اکتوبر 2019 سے متعلقہ زراعت آفیسر شعبہ توسیع کے دفاتر کے علاوہ گورنمنٹ سیڈ فارم پنیاں، ماڈل فارم سروسز سنٹر نزد ہری پور یونیورسٹی اور دفتر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت سے ملحقہ یونین کونسلز کے کاشتکاروں کی سہولت کے لیے گندم کے بیج کی فراہمی کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے