Home / اہم خبریں / ضلع عمرکوٹ پولیس کے 29 کانسٹیبلوں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر محکمانہ ترقی

ضلع عمرکوٹ پولیس کے 29 کانسٹیبلوں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر محکمانہ ترقی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آئی جی پولیس سندھ کلیم امام کی ہدایت پر ایس ایس پی عمرکوٹ کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے سنیارٹی اور پیشہ ورانہ کاکردگی کی بنیاد پر سپاہی سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پرمحکمانہ ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں ہیڈ کوارٹر عمرکوٹ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گٸ- ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی- ایس ایس پی عمرکوٹ نے تمام ترقی پانے والے اہلکاروں کو پروموشن رینک لگائے- تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ہر پولیس اہلکار کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن انتہائی خوش آئند بات ہوتی ہے- سپاہی طبقہ پولیس فورس کی ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہیں- تمام احکامات کو عملی جامہ پہنانے سے تکمیل تک پہنچانے میں ایک سپاہی کا اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے- موسم کی سختی اور دشوار ترین حالات میں سپاہی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم عزم و حوصلہ سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے سر گرم رہتا ہے، جسکے لیے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں- اس موقع پر انہوں نے ترقی پانے پر اہلکاروں کو مبارک باد دی اور انہیں ہدایت کی کہ ترقی پانے کے بعد آپ کی ذمے داریوں میں جو اضافہ ہوا ہے امید ہے آپ سب اس کو احسن طریقے سے نبھائیں گے- پولیس محکمہ کے لیے فخر و عزت کا باعث بنیں گے- ملک و قوم کی خدمت اور اپنے فرض منصبی کو ہر شے پر مقدم رکھیں گے- بعد ازاں ایس ایس پی عمرکوٹ نے پولیس ٹریننگ کالج شہداد پور میں اپر اسکول کورس میں نماٸیاں پوزیشن حاصل کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے