کویت (بیورو رپورٹ) کویت سول سروس کمیشن (سی ایس سی) نے انکشاف کیا ہے کہ کویت میں ملازمت حاصل کرنے والے غیرملکی مزدوروں کی تعداد کے لحاظ سے کسی بھی دوسرے ملازمت کے زمرے کے مقابلے میں نجی شعبے میں باقاعدہ مزدور کیٹیگری میں کام کرنے والوں کی فہرست میں زراعت اور ماہی گیری آخری نمبروں پر ہیں۔ دریں اثنا سی ایس سی کے ذریعہ جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں نے زیادہ تر زراعت یا ماہی گیری سے متعلق نجی شعبے کی ملازمتوں سے اجتناب کیا تھا۔ گزشتہ چار سالوں میں صرف 28 شہریوں نے زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں ملازمت اختیار کی ہے جن میں 16 شہریوں نے سال 2015 میں اور 12 نے 2019 میں ایسی ملازمتوں میں کام کیا تھا۔
![]()