Home / اہم خبریں / سرحدی تنازعہ افغان فورسز نے پاکستان کی طرف سے لگائی گئی باڑ کو اکھاڑ دیا- افغان میڈیا کی رپورٹس

سرحدی تنازعہ افغان فورسز نے پاکستان کی طرف سے لگائی گئی باڑ کو اکھاڑ دیا- افغان میڈیا کی رپورٹس

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) سرحدی تنازعہ افغان فورسز نے پاکستان کی طرف سے لگائی گئی باڑ کو اکھاڑ دیا- افغانستان و پاکستان کے درمیان سرحدی تنازعہ جاری۔ دی بلوچستان پوسٹ کو افغان میڈیا سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق افغان فورسز نے کندھار سے متصل سرحد پر پاکستان کی جانب سے لگائے جانے والے خاردار تاروں اور باڑ کو اکھاڑ دیا ۔افغان سرحدی فورسز کے ایک اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی پولیس سربراہ نے حکم دیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان حدود میں باڑ لگایا جارہا ہے جسے ہر صورت روکا جائے، جس کے بعد پاکستانی فورسز سے بات چیت بھی ہوئی لیکن انہوں نے کام بند کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد افغان سرحدی فورسز نے لگائے جانے والے باڑ کو اکھاڑ دیا۔ واضح رہے کہ افغانستان سے متصل سرحد پر پاکستان نے ستر فیصد باڑ لگا دی ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے