Home / اہم خبریں / پی آئی اے کی کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے فلائٹ 14 اکتوبر سے شروع ہوگی، لیگج میں اضافی وزن پر 50 فیصد تک کی خصوصی رعایت آفر کا بھی اعلان

پی آئی اے کی کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے فلائٹ 14 اکتوبر سے شروع ہوگی، لیگج میں اضافی وزن پر 50 فیصد تک کی خصوصی رعایت آفر کا بھی اعلان

کوالالمپور/ ملائیشیا (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے فلائٹ آپرشن 14 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔ اسلام آباد سے کوالالمپور کے روٹ پر ہر ہفتے دو پروازیں شیڈول ہونگی۔ جبکہ پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لئے ایک اور آفر کو متعارف کروایا ہے جو مسافر پی آئی اے کی ایڈوانس ٹکٹ بک کروائیں گے ان کے لئے لیگج میں اضافی وزن پر 50 فیصد تک کی خصوصی رعایت دی جارہی ہے۔ ملائشیا میں مقیم پاکستانی سینٹرل پلازہ جالان سلطان اسماعیل بکت بینتانگ کوالالمپور میں پی آئی اے کے دفتر سے اپنی ٹکٹ کی بکنگ کروائیں یا پھر مجاز پی آئی اے ایجنٹ یا پی آئی اے کی ویب سائٹ سے آن لائن بکنگ کروا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے