Home / اہم خبریں / موریشس کا 10 رکنی تجارتی وفد دورہ پاکستان کے لئے روانہ، وفد کو پاکستانی سفارتکاروں نے پورٹ لوئیس ایئر پورٹ سے رخصت کیا

موریشس کا 10 رکنی تجارتی وفد دورہ پاکستان کے لئے روانہ، وفد کو پاکستانی سفارتکاروں نے پورٹ لوئیس ایئر پورٹ سے رخصت کیا

پورٹ لوئیس/ موریشس (رپورٹ: محمّد عمر) پاکستان ہائی کمیشن موریشس نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے 10 رکنی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس کو موریشس کے تجارتی وفد نے قبول کیا۔ وفد کو پاکستان ہائی کمیشن موریشس کے سفارتکاروں نے پورٹ لوئیس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاکستان کے لئے رخصت کیا۔ اس دورے کے دوران وفد کے اراکین اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے، وہ نجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقاتوں میں پاکستانی مارکیٹ کا اچھی طرح سے جائزہ لیں گے۔ وفد کے اراکین پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے، وفد میں ٹیلی کمیونیکیشن وانفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیکل، لاجسٹکس، صنعتی آلات و مشینری جیسے مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے ارکان شامل ہیں، دورے سے پاکستان اور موریشس کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس دورے کا اہتمام پاکستان ہائی کمیشن موریشس نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے