تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صدیق پٹنی دائی فو اکیڈمی پریزیڈنٹ کپ مقابلوں میں 15 کلبوں کے 70 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز دیئے گئے

صدیق پٹنی دائی فو اکیڈمی پریزیڈنٹ کپ مقابلوں میں 15 کلبوں کے 70 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز دیئے گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدیق پٹنی دائی فو اکیڈمی پریزیڈنٹ کپ 15 کلبوں کے 70 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ تقریب میں ٹرافیاں اور میڈلز دیئے گئے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر صدیق پٹنی ورلڈ دائی فو مارشل آرٹ کے نائب صدر تھے فائنل میں زبردست مقابلے ہوئے گرلز کی پانچ اور بوائز کی 8 فائٹیں ہوئیں جس میں عالیہ سومرو نے شائستہ کو شکست دی۔ آمنہ قمبرانی نے سلمیٰ کو شکست دی جبکہ عریشہ قمبرانی نے صابرہ کو‘ بختاور بلوچ نے نمرہ کو اور عظیمنہ سنگھار نے شبانہ کو مات دے دی۔ بوائز کلاس میں صالح محمد قمبرانی نے علی کو یاسین سنگھار نے ماجد کو مناف نے ظاہر کو شایان خان نے مراد علی کو منیر قمبرانی نے وحید کو مظہر شیدھی نے مقبول کو عارف خان نے صدیق کو حنان نے خالد ولی کو ہرادیا۔ صدیق پٹنی اکیڈمی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ مقابلے ڈاکٹر صدیق پٹنی اکیڈمی کے تحت منعقد ہوئے۔ اسپانسر ڈاکٹر صدیق پٹنی تھے۔ بیسٹ بوائز اینڈ گرلز کی ٹرافیاں صدیق پٹنی کے گرلز اور بوائز نے اپنے نام کیں۔ بیسٹ پلیئرز یاسین اور مظہر گرلز میں عالیہ سومرو اور عظیمنہ سنگار قرار پائیں۔ ریفری کے فرائض عروج فاطمہ اور انعم قمبرانی نے سرا نجام دیئے۔ اس موقع پر استاد قمبرانی اور نوشاد موقع پر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے