Home / اہم خبریں / ہیڈ کانسٹیبل محمد بچل لغاری کی نماز جنازہ ربانی مسجد رحیم نگر میرپورخاص میں ادا کردی گئی

ہیڈ کانسٹیبل محمد بچل لغاری کی نماز جنازہ ربانی مسجد رحیم نگر میرپورخاص میں ادا کردی گئی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ہیڈ کانسٹیبل محمد بچل لغاری کی نماز جنازہ ربانی مسجد رحیم نگر میرپورخاص میں ادا کردی گئی۔ میرپورخاص گزشتہ رات اچانک دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر جانے والے ہیڈ کانسٹیبل مرحوم محمد بچل لغاری کی نماز جنازہ ربانی مسجد رحیم نگر میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ سمیت پولیس افسران و دیگر پولیس اہلکاروں اور علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے مرحوم ہیڈ کانسٹیبل کے ورثاء کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے خانوادہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے