Home / اہم خبریں / بھارت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا۔ جب چھپانے کی کوئی چیز نہیں تو وزیٹرز کو مقبوضہ وادی آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ امریکی سینیٹر کرس وان ہولین

بھارت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا۔ جب چھپانے کی کوئی چیز نہیں تو وزیٹرز کو مقبوضہ وادی آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ امریکی سینیٹر کرس وان ہولین

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ امریکی سینیٹر کرس وان ہولین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ مقبوضہ وادی کا دورہ کرکے وہاں کے زمینی حقائق جاننا چاہتے تھے مگر بھارتی حکومت نے ان کو کہا کہ مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کا یہ وقت درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب چھپانے کی کوئی چیز نہیں تو وزیٹرز کو مقبوضہ وادی آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ شاید بھارتی حکومت ہمیں نہیں دکھانا چاہتی کہ مقبوضہ وادی میں کیا ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہ سکی۔ پوری وادی میں سخت سکیورٹی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے قابض فوج اور مودی سرکار کیخلاف احتجاج کو جاری رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارت کی قابض فوج نے شہریوں کو مسلسل 9 ویں نماز جمعہ بھی ادا نہ کرنے دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے