Home / اہم خبریں / پی سی بی پوڈ کاسٹ کے لئے سابق آسٹریلوی کرکٹر و آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفری ڈیوڈ بون کا خصوصی انٹرویو

پی سی بی پوڈ کاسٹ کے لئے سابق آسٹریلوی کرکٹر و آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفری ڈیوڈ بون کا خصوصی انٹرویو

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ بون کا خصوصی انٹرویو بھی پی سی بی پوڈ کاسٹ کا حصہ ہے۔1987، 1988 اور 1992 میں دورہ پاکستان کے بعد اب بطور میچ ریفری آمد پر ڈیوڈ بون کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان آکر اچھا لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 سال سے کچھ ایسے مسائل سامنے آئے جو کسی کے قابو میں نہیں تھے ڈیوڈ بون نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کی بہتری اور یہاں موجود شائقین کرکٹ کے جوش کو برقرار رکھنے کے لیے کھیلی جاتی ہے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفری ڈیوڈ بون نے کہا کہ اپنے ملک میں غیر ملکی ٹیموں کو کھیلتا دیکھ کر نوجوان کھلاڑی کرکٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ اپنے 12 سالہ کرکٹ کیریئر میں 107 ٹیسٹ اور 181 ایک روزہ میچوں میں شرکت کرنے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ بون نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچوں میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا روانگی سے قبل اہم مشورے بھی دئیے ہیں ڈیوڈ بون نے کہا کہ آسٹریلیا میں بڑے گراؤنڈز اور مختلف پچز ہوں گی۔ سیریز میں کامیابی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کو گیند کی رفتار اور باؤنس کو فوقیت دینا ہوگی۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو سیریز کے دوران تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے اپنے مزاج کے مطابق کرکٹ کھیلنے کامشورہ دیا ہے۔ پی سی بی پوڈکاسٹ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے اختتام پر میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور لاہیرو تھیری مانے کے تجزئے سے ہوگا۔ ایڈیشن کے اختتام پر قائداعظم ٹرافی کی تازہ ترین تفصیلات بھی پوڈ کاسٹ کا حصہ ہیں۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی صورت میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کی میدان سے دور ایک اور اننگز کے آغاز پر شاہد آفریدی کا انٹرویو بھی پوڈکاسٹ کے تازہ ترین ایڈیشن میں شامل ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی معرکے میں لاہور قلندرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے