Home / اہم خبریں / قومی کرکٹر ندا ڈار کا آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر سے معاہدہ۔ وہ کسی بھی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی

قومی کرکٹر ندا ڈار کا آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر سے معاہدہ۔ وہ کسی بھی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر ندا ڈار کا آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ وہ کسی بھی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں 71 ایک روزہ اور 96 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ندا ڈار نے 2010 میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ آل راؤنڈر 5 اکتوبر کو سڈنی کے لیے روانہ ہوں گی جس کے بعد وہ یکم دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچیں گی۔ سڈنی تھنڈر ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو کھیلے گی پی سی بی پوڈ کاسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ویمنز بگ بیش لیگ میں شمولیت کا موقع ملنے پر وہ بہت مسرور ہیں۔ امید ہے رواں سال آسٹریلوی لیگ میں ان کی شرکت مستقبل میں دیگر قومی خواتین کرکٹرز کی ڈبلیو بی بی ایل میں شرکت کا باعث بنے گی ندا ڈار نے کہا کہ ویمنز بگ بیش لیگ میں بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث انہیں معیاری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی لیگ میں شمولیت سے انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں مدد ملے گی۔ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ندا ڈار کی ویمنز بگ بیش لیگ میں شمولیت کا تنقیدی جائزہ لینے کے بعد پی سی بی نے قومی خاتون کرکٹر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں عدم شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ میں شرکت ندا ڈار اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم دونوں کے لیے مفید رہے گی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے