تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کار سرکار میں مداخلت بلدیہ میاں چنوں کے ملازمین پر تشدد

کار سرکار میں مداخلت بلدیہ میاں چنوں کے ملازمین پر تشدد

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) سرکاری کام میں مداخلت کر کے بلدیہ ملازمین کو کام سے روک دیا بلدیہ کے ملازمین ڈمپنک پوائنٹ پر کچرا پھینک رہے تھے کہ مسلم ٹاؤن کے رہائشی یعقوب اوڈھ، آصف اوڈھ، عالی جٹ اکبر اور اس کے 20 ساتھیوں نے ملکر بلدیہ ملازمین کو وہاں کچرا پھینکے سے منع کیا اور بلدیہ ملازمین پر تشدد کرنا شروع کر دیا اور حملہ آور افراد نے بلدیہ کا سرکاری ٹریکٹر چھین کر ٹائروں کو پھاڑ دیا اور بلدیہ کے ڈرائیور ملک یونس اور لیاقت کو وہاں کمرے میں بند کر لیا اور ان پر وحشیانہ تشدد کیا کپٹرے پھاڑ دئیے دونوں ملازمین موقع پا کر وہاں سے بھاگ کر دفتر پہنچ گئے لیکن سرکاری کام میں مداخلت ٹریکٹر چھیننے ملازمین پر تشدد کرنے کے خلاف کاروائی کے لیے تھانہ کو درخواست دی مگر پولیس ان کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہ کر سکی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے