نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ پولیس کی بڑی کاروائی۔ 15 دن پہلے لاپتہ ہونے والی 10 سالہ نگینہ اور 4 سالہ حفصہ کو بحفاظت برآمد کر لیا گیا۔ انیس ستمبر کو مسماۃ (ن) بیوہ امیر جان ساکن باجوڑ حال خیر آباد جلوزئی نے جلوزئی پولیس کو اپنی دو بیٹیوں نگینہ بعمر 10سال اور حفصہ بعمر 4 سال کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔ جس پر فوری طور پر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی مردان محمد علی خان گنڈا پور نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن (ر) منصور امان کی سربراہی میں ڈی ایس پی پبی خالد خان، ایس ایچ او جلوزئی الطاف حسین، ایس ایچ او پبی حاجی محمد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر بچی کی فوری بازیابی کا ٹاسک سونپا۔ علاقے میں مشران کو لیکر تلاش کی گئی۔ وائرلیس کے ذریعے پورے ضلع کی پولیس کو بروقت بچیوں کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع اور دیگر صوبوں کو انکی تصاویر، ایف آئی اے کو تحریری طور پر آگا ہ کیا گیا۔ سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا پر اشتہارات دیے گئے۔ یتیم خانوں، ہسپتالوں، بس اڈوں، ہوٹلوں اور سرائے میں معلومات کی گئی۔ مختلف جگہوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے چیک کی گئی۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس اسپشل ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لاتےآخر کار پولیس ٹیم کو کامیابی ملی اور بچیوں کو نوشہرہ کینٹ میں کل دیکھا گیا۔ پولیس نے فوراً بچیوں کو اپنی حفاطت میں لیکر تھانہ پبی لے آئی۔ جہاں پر اُنکی والدہ نے اُنکی شناخت کی۔ دونوں بہنیں صیح سلامت ماں کے حوالے کی گئی۔
![]()