Home / اہم خبریں / اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھولیا ترک صدر رجب طیب اردوان دوسرے اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تقریر تیسرے نمبر پر

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھولیا ترک صدر رجب طیب اردوان دوسرے اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تقریر تیسرے نمبر پر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھولیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو چار لاکھ 58 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ عمران خان کے مقابلے میں مودی کی تقریر دو مرتبہ (ایک ہندی اور دوسری انگریزی) اپ لوڈ کی گئی تاہم اسے 48 اور 93 ہزار مرتبہ ہی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تقریر دو لاکھ 27 ہزار، بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ شیخ ایک لاکھ 33 ہزار، ترک صدر رجب طیب اردوان کی چار لاکھ 26 ہزار جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 47 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔ اسی طرح صومالیہ کے صدر کی تقریب ایک لاکھ 39 ہزار، برطانوی وزیراعظم بورسن جانسن ایک لاکھ 17 ہزار، قطر کے امیر کی 89 ہزار جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تقریر ایک لاکھ 75 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے