Home / اہم خبریں / بھارتی شہر جے پور میں گاؤ رکشک کے دہشت گردوں ہجومی قاتلوں نے ایک اور مسلمان نوجوان کو مار مار کر لہولہان کر دیا

بھارتی شہر جے پور میں گاؤ رکشک کے دہشت گردوں ہجومی قاتلوں نے ایک اور مسلمان نوجوان کو مار مار کر لہولہان کر دیا

جے پور (ویب ڈیسک) بھارتی شہر جے پور میں گاؤ رکشک کے دہشت گردوں ہجومی قاتلوں نے ایک اور مسلمان نوجوان کو مار مار کر لہولہان کر دیا۔ خوش قسمتی سے پولیس وقت پر پہنچ گئی ورنہ انتہا پسند تو جان ہی لے لیتے۔ یہ واقعہ جے پور کے علاقے شاہجہاں پور میں پیش آیا جہاں ہجوم نے نوجوان مناف خان کو گھیر لیا اور اس پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مناف جو سات سے آٹھ گائیں اپنے گھر لے جارہا تھا اس پر یہ الزام لگا کہ وہ انہیں ذبع کرنے جارہا تھا۔ بھارتی ہندو قوم پرستوں نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مسلم نوجوان کو اس قدر مارا کہ وہ زخموں سے چور ہوگیا۔ اسی دوران بروقت پولیس پہنچ گئی جس کے نیتجے میں متعصب ہجوم بھاگ کھڑا ہوا۔ زخمی مناف کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے