کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود بھینس کالونی سیکٹر بی میں 4 مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ گھر کے مالک وکیل چودھری اسلم جاوید آرائیں نے ٹی ٹی پستول سے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع سے 2 ٹی ٹی پستول بمع لوڈ میگزین اور نائن ایم ایم کے 7 سے 8 خول برآمد کرلیے، ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد سرد خانے منتقل کردی گئیں۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شہری وکیل ہے جس کا پستول تحویل میں لے کر تحقیقات کی جائے گی، ہلاک ڈاکو خمیسو ولد رکھوانو اور شہروز ولد پگھیل سندھ کے علاقے ضلع شکارپور کے رہائشی تھے۔
![]()