Home / اہم خبریں / ہماری ایسوسی ایشن سے منسلک تمام ہاسپٹلز کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں ہماری اولین ترجیح مریضوں کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

ہماری ایسوسی ایشن سے منسلک تمام ہاسپٹلز کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں ہماری اولین ترجیح مریضوں کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن سے منسلک تمام ہاسپٹلز کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں ہماری اولین ترجیح مریضوں کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساؤتھ سٹی ہسپتال میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا جسمیں سیکریٹری ڈاکٹر سمیع احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے مزید کہا اس وقت شہر کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار بہتر ابتر ہوچکی ہے اس لیے مریض پرائیوٹ اسپتالوں کا رِخ کررہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے اسپتالوں میں آنے والوں مریضوں کو اطمینان بخش علاج معالجے کی سروس فراہم کرہں، ڈاکٹروں کا کردار مسیح کی طرح ہے ان کو مریضوں کے ساتھ بڑے خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیے۔ انھوں نے اس موقع پر ایسوسی ایشن کو مزید فعال کرنے کیلئے مختلف کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا۔ کمیٹیوں کا قیام اجلاس میں موجود تمام ارکان کی مشترکہ مشاورت سے کیا گیا۔ سروے ٹیم میں سربراہ سیکریٹری پی ایچ سی اے ممبران میں حمیرا ے نور جنرل منیجر ساؤتھ سٹی ہسپتال، محمد سلمان احمد ڈائریکٹر اے اینڈ ایچ آر التماس میڈیکل کمپلیکس، محمد رفیق ایڈمنسٹریٹر مامجی ہسپتال اور ڈاکٹر طاہر یوسف سی ای او ظاہر میڈیکل کمپلیکس شامل ہیں۔ فنانس کمیٹی کے ہیڈ خزانچی پی ای سی ایچ اراکین میں صبیح مرزا عثمان میموریل ہسپتال، بلال احمد ڈائریکٹر اصغر میڈیکل، نصرت فہیم ایڈمنسٹریٹر اے او کلینک، ڈاکٹر اقبال میمن سی ای او انڈس میڈیکل کالج ٹنڈو محمد خان، شامل ہونگے۔ رابطہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ہونگے ممبران میں ڈاکٹر فرحان عیسی سی ای او عیسی لیب، ڈاکٹر بلال فیض سی ای او کریک جنرل ہسپتال، ڈاکٹر سعدیہ ورک سی ای او ساؤتھ سٹی ہسپتال۔ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کمیٹی کے سربراہ نائب صدر پی ایچ سی اے ہونگے۔ ممبران میں ڈاکٹر انیلا، ضیاالدین اسپتال، ڈاکٹر فرحان عیسی، دانش احمد ایچ آر منیجر سمبروز ہسپتال شامل ہیں۔ ریگولیٹری کمیٹی کی نگرانی ڈاکٹر سید جنید علی شاہ خود کرینگے ممبران میں ڈاکٹر طاہر یوسف، ڈاکٹر بلال فیض، ایم اقبال میمن سی ای او انڈس میڈیکل کالج ٹنڈو محمدِِ خان کو رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں اندرون سندھ سے ڈاکٹر ایم اقبال میمن میمن چئریٹبل ہسپتال ٹنڈو محمد ِخان اور مشتاق علی قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس سے قبل منعقدہ اجلاس میں جو ضیاالدین ہسپتال میں ہوا تھا اس میں ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے