حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدرانتصار حیدر اور سیکریٹری کاشف احمد فاروقی سندھ کے دورے کے موقع پر حیدرآباد کلب میں حیدرآباد ڈویژن کے سیکریٹری شعیب جیلانی حیدرآباد ڈویژن اولمپکس اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ اور صدر خرم رفیع سے ملاقات کی۔ حیدرآباد ڈویژن آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شعیب جیلانی نے پر جوش استقبال کیا اور تمام حیدرآباد ڈویژن آرم ریسلنگ کے حوالے سے آگاہی دی اور کہا کہ آئندہ ماہ ایک ٹیکنیکل آفیشل کورس کا انعقاد کیا جائیگا اگلے مہینے ہی آل حیدرآباد ڈویژن آرم ریسلنگ چمپیئن شپ کے مقابلے کرائے جائینگے اور ہم سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انتصار حیدر اور سیکریٹری کاشف احمد کا پورے سندھ میں آرم ریسلنگ کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ہے اور ان کی شب و روز کی محنت کی بدولت آرم ریسلنگ پروان چڑھ رہی ہے اور ان کو یقین دلایا کہ اگلے سال نیشنل چمپیئن شپ میں بھی سندھ کے لڑکے اور لڑکیوں کی نمائندگی حیدرآباد سے بھی ہوگی اور ان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں۔
![]()