راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پولیس نے 12 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے مولوی ملزم کو گرفتار کر لیا، 12 سالہ بچہ دھمیال کیمپ کی مسجد میں ملزم مولوی لیاقت سے دینی تعلیم حاصل کرتا تھا، ملزم بچے کوبدفعلی کا نشانہ بنانے سے پہلے اور بعد میں مذہبی کاموں کی اداٸیگی میں مصروف رہا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج، متاثرہ بچے کےوالدہن یقین نہیں کرتٕے تھے کہ مولوی ایسا کر سکتا ہے، پولیس کو بچے سے زیادتی کی شکایت ملی، تحقیقات پر شکایت ثابت ہو گٸی، بچے کے ورثا کو شواہد بتاۓ گئے تو انہیں یقین آیا، سماجی تنظیموں کی جانب سے بچے سے زیادتی پر از خود کاررواٸی پر سی پی او کی تعریف کی گئی۔
![]()