تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مورو میں پولیس کا بلا جواز گھروں پر چڑھائی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر رہائشیوں کا شدید احتجاج

مورو میں پولیس کا بلا جواز گھروں پر چڑھائی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر رہائشیوں کا شدید احتجاج

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللہ ملک) مورو شہر کے درس روڈ کے رہائشیوں کا مورو اور نوشیرو فیروز پولیس کیخلاف احتجاج بلا جواز گھروں پر چڑھائی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔ مظاہرے کی قیادت لیاقت ڈیپر، عباس کلہوڑو، اسلم ملک، الم کھگڑ، مٹھل بھان، قربان کھوسو، سومر، ریاض شاہ و دیگر نے احتجاج کیا جن کا کہنا تھا کہ مورو اور نوشہرو فیروز پولیس نے بنا جواز آدھی رات کو گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں کو ہراساں کیا اور گھروں میں فائرنگ کرکے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے پولیس گھروں میں ڈاکؤوں کی طرح گھس کر خوف و ہراس پھیلایا جس کے باعث گھر میں عورتوں اور بچوں میں خوف کی فضا چھا گئی ہے اور ایک عورت سیما کا حمل بھی ضایع ہو چکا ہے یہ پولیس کا کونسا قانون اجازت دیتا ہے بلا جواز کسی کے گھروں میں پولیس داخل ہو اور بچوں کو ہراساں کرے انہوں نے کہا کہ ہم غریب مسکینوں کو مورو اور ضلعی کی پولیس نے پریشان کیا ہے اور گھروں میں داخل ہوکر عزت کو نقصان دیا ہے انہوں نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی نوشہرو فیروز، ڈی ایس پی مورو و دیگر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گھروں میں بلا جواز داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے بصورت احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے