کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، مجیب النساء ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تعاون سے پہلا بے نظیر بھٹوشہید بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ آرم ریسلنگ چمپیئن شپ کا انعقاد 21 ستمبر 2019 بروز ہفتہ کو اورنگی ٹاؤن میں کیا جائیگا جس کے ابتدائی تقریب کے مہمان خصوصی رمیز صدیقی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ ہونگے اور ان کے ساتھ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، چیئر مین پرائیویٹ اسکول شرف الزماں، نائب صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن انجنیئر سید محفوظ الحق، انٹر نیشنل اینڈ ٹیبل ٹینس امپائر مس قدسیہ راجہ، چیئر مین سندھ کلچرل سیو اینڈ آرگنائزیشن سلیم احمد چانڈیو، ڈی ایس پی پاکستان بازار، اورنگی ٹاؤن جمیل اختر بنگش، ایس ایچ او پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن، اقبال تنیو موجود ہونگے اور آرگنائزنگ سیکریٹری کے فرائض شہزادہ معین انجام دینگے۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی اور صدر انتصار حیدر نے ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹر ٹورنامنٹ انتصار حیدر، چیئرمین ٹورنامنٹ رمیز صدیقی، ٹورنامنٹ سیکریٹری سعید عالم، راشد احمد، ٹیکنیکل آفیشل میں کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی، شاداب افتخار، شہلا افتخار، عمر شاہین، یاور عباس، ارشد وہاب، مقصود احمد، صادق شہزاد، ریحان اکرم، احمد دین اور سلمان اسماعیل شامل ہیں اس چمپیئن شپ میں بوائز اینڈ گرلز کے 10 ,10 بوائز اینڈ گرلز ویٹ کیٹگری کے مقابلے کرائے جائینگے چمپیئن شپ کے اختتام پر بچے اور بچیوں میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رمیز صدیقی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ ہونگے۔ رمیز صدیقی نے کہا ہے کہ کھیل اور کھلاڑی دونوں کی سرپرستی کئی سالوں سے کررہا ہوں اور غریب بچوں او ربچیوں کو خاص طور پر اورنگی ٹاؤن کے بچوں اور بچیوں کو پروموٹ کرنے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ یہی بچے آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں اور کھیلوں کے میدانوں میں پاکستان کا جھنڈا گاڑے اور میں سندھ آرم ریسلنگ کے صدر انتصار حیدر اور سیکریٹری کاشف احمد فاروقی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کو بھرپورتعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
![]()