پتوکی (بیورو رپورٹ) ڈی ایس پی سرکل پتوکی کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی۔ مشکوک گاڑی سے پونے دو من چرس اور افیون برآمد۔ منشیات فروش فرار مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پتوکی رضوان منظور چیمہ کی ہدایت پر تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمد نعیم انور باجوہ اور چوکی انچارج ڈھولن بلال کو اطلاع ملی کہ ایک مشکوک گاڑی جارہی ہے جس پر پولیس نے اس کا پیچھا کیا تو گاڑی میں سوار منشیات فروش پولیس کی ہوٹر والی سرکاری گاڑی کو دیکھ کر اپنی گاڑی چھوڑ کر موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے پونے دو من چرس اور افیون برآمد ہوئی ملزمان نے گاڑی کے فرش کو ڈبل کیا ہوا تھا اور فرنٹ اور بیک سیٹوں کے نیچے خانے بنا کراس میں افیون اور چرس چھپائی ہوئی تھی اوپر قالین بچھایا ہوا تھا پکڑی گئی گاڑی اسلام آباد نمبری زیڈ بی-580 ٹیوٹا کرولا ہے۔ منشیا ت فروشوں سے پکڑی گئی افیون اور چرس کی مالیت پچاس لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مقدمہ درج کرکے منشیات فروشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ڈی ایس پی سرکل پتوکی رضوان منظور چیمہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
![]()