Home / اہم خبریں / پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گراونڈ میں زلمی ٹی وی کے اشتراک سے گلگست بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا

پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گراونڈ میں زلمی ٹی وی کے اشتراک سے گلگست بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا

گلگت بلتستان (سپورٹس ڈیسک) افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی گلگت بلتستان میں زلمی ٹی وی کے اشتراک سے گلگست بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا۔ پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گراونڈ میں لیگ کے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں شمشال نے سوست کو پانچ صفر سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شائسہ نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی۔ ثانیہ اور ارم نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں چیپرسان نے ہوم ٹیم پاسو کو دو صفر سے ہرایا۔ ملیحہ اور نبیلہ نے ایک ایل گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب اور میچز کے موقع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جو بہترین کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے