Home / اہم خبریں / ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص میں قائم واحد سول اسپتال میں ادویات اور ایمبولینس ناپید ہوگئی ہیں، عوام میتیں موٹر سائیکل پر لے جانے پر مجبور ہیں۔ اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص میں قائم واحد سول اسپتال میں ادویات اور ایمبولینس ناپید ہوگئی ہیں، عوام میتیں موٹر سائیکل پر لے جانے پر مجبور ہیں۔ اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان و انچارج نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی میرپورخاص ڈاکٹر ظفر کمالی و اراکین نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی محمد علی شاہ، ساجد خانزادہ اور عبدالاحد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کی مجرمانہ غفلت اوربدترین کرپشن کے باعث ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص میں قائم واحد سول اسپتال میں ادویات اور ایمبولینس ناپید ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید اذیت کا سامنا ہے جبکہ عوام میتیں موٹر سائیکل پر لے جانے پر مجبور ہیں۔ اسپتال عملے کی جانب سے ایمبولینس کی فراہمی کے لئے رشوت طلب کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز سول اسپتال سے ایمبولینس کی عدم فراہمی کے بعد موٹر سائیکل پر 5سالہ بچے کی میت لے جانے والے افراد کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دارسول اسپتال میرپورخاص کے عملے اور مفرور ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ادارے کرپشن کی بھینٹ چڑھا دیئے ہیں۔ گذشتہ 12 برسوں میں بدترین کرپشن کی گئی۔ سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کرپشن کی دلدل میں ڈوبی ہوئی ہے۔ شہری علاقوں کو منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا۔ انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کی بدترین کرپشن کے نتیجے میں اداروں کی تباہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو فی الفور ریلیف دیا جاۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے