میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کیول کے والد کھیموں بھیل نے بتایا کہ چار روز سے ہمارا چھوٹا بچہ موہن بیماری کے باعث سول اسپتال میرپورخاص میں داخل کیا گیا تھا علاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا جس کو رات دیر گئے اسپتال انتظامیہ سے ایمبولنس مانگی تو انہوں نے دینے سے انکار کر دیا اور دو ہزار روپے مانگے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بچے کی لاش کو تین کلومیٹر تک پیدل کیول اور رمیش ہاتھوں پر اٹھا کر پہنچے جہاں سے چیتن بھیل کی موٹرسائیکل پر تینوں بچے کی لاش لیکر جارہے تھے میرپورخاص کےقریب گاڑی کی ٹکر لگنے سے رمیش اور کیول موقع پر جانبحق ہوگئے دوبارہ لاشیں سول اسپتال لائی گئیں جہاں دوبارہ پانچ ہزار لیکر ایمبولنس دی گئی لاش گھر تک بھجوائے گئی، زخمی چیتن ابھی تک سیریز ہے زیر علاج ہے۔ ہماری کسی نے بھی مدد نہیں کی سندھ میں غریبوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
![]()