کراچی (ویب نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی نے ویسٹ زون کی امام بارگاہوں اور زون میں جاری جلوسوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ بعد امام بارگاہ خیرالعمل انچولی کا ہمراہ ایس پی گلبرگ ڈویژن ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون، زیڈ آئی بی انچارج ویسٹ زون و دیگر افسران کے ہمراہ دورہ کیا اور امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی کے متعلق دریافت کیا جنھوں نے پولیس کی جانب سے کئے گئیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی آئی جی کا پورے ویسٹ زون میں امام بارگاہوں، مجالس اور ماتمی جلوسوں کی بہترین سیکیورٹی انتظمات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ڈی آئی جی نے خیرالعمل امام باگاہ سے برآمد جلوس میں شرکت کی اور جلوس کے شرکاہ سے ملاقات کرنے کے دوران سیکیورٹی کا معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی نے ایس پی گلبرگ، ڈی ایس پی گلبرگ اور ایس ایچ او سمن آباد کو مزید ہدایت دی کہ سیکیورٹی انتظمات جلوس کے اختتام اور تمام عزاء داروں کے گھروں جانے تک جاری رکھیں۔
![]()