تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گوگل نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی سالگرہ کے موقع پر آج کا ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کردیا

گوگل نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی سالگرہ کے موقع پر آج کا ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل نے جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا‘ میری ایڈیلیڈ سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90 ویں سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی سالگرہ کے موقع پر آج کا ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ گوگل نے ایک پینٹنگ کی صورت میں ڈوڈل پیش کیا ہے، جو پاکستان میں گوگل سرچ انجن کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 1996ء میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کو یہ اعزاز دلانے میں ڈاکٹررتھ فاؤ نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔ جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017 کو 87 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

مراد میمن گوٹھ گرلز کالج اور بلوچ لائبریری منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے ملیر میں زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے