Home / اہم خبریں / آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار، بلے بازوں میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار، بلے بازوں میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار

دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار، جبکہ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دوایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ سیریز کے اختتام پر آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، بھارت چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر فائز ہے، نیوزی لینڈ، افغانستان، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم بدستورٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبرایک بیٹسمین ہیں جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے فخر زمان آٹھویں نمبر پرموجود ہیں۔ باؤلنگ میں افغان لیگ اسپنر راشد خان ٹاپ پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کے عماد وسیم دوسرے اور شاداب خان تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ فہیم اشرف بھی ٹاپ ٹین میں جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے