Home / اہم خبریں / ضلعی انتظامیہ لاہور کی یورو سٹور ٹاؤن شپ کے خلاف بڑی کارروائی۔ رمضان بازار میں فروخت ہونے والی سبسڈائزڈ 4000 کلو چینی یورو سٹور کے گودام سے برآمد

ضلعی انتظامیہ لاہور کی یورو سٹور ٹاؤن شپ کے خلاف بڑی کارروائی۔ رمضان بازار میں فروخت ہونے والی سبسڈائزڈ 4000 کلو چینی یورو سٹور کے گودام سے برآمد

لاہور (بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ لاہور کی یورو سٹور ٹاؤن شپ کے خلاف بڑی کارروائی۔ رمضان بازار میں فروخت ہونے والی سبسڈائزڈ 4000 کلو چینی یورو سٹور کے گودام سے برآمد ہوئی۔ یورو سٹور کو سیل کر دیا گیا۔ یورو سٹور کے مالک میاں شہباز علی، مینجر افضل شاہ اور ملازم عبدالحمید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ زون ملازم حافظ وقاص اور ملک نعیم عباس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کو رات خفیہ ذرائع سے سرکاری /سبسڈائزڈ چینی کی منتقلی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک نے اے سی ماڈل ٹاؤن ، سب رجسٹرار بلال بن عبدالحفیظ اور آفس سپرنٹنڈنٹ کو فوری موقع پر بھیجا۔ زون کے ٹرک نمبر ایل ڈبلیو سی 1424 پر موجود چینی کی بوریوں کو یورو سٹور کے گودام میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی ٹیم نے سخت ریکی کے بعد ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اویس ملک کی مدعیت میں مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے افسران کی اس کارروائی کو سراہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے