تازہ ترین
Home / اسلام آباد / تمام ادائیگیاں موبائل فون کے ذریعے کریں گے جس میں بس کے کرائے سے لے کر گاڑی خریدنے تک کا عمل شامل ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری

تمام ادائیگیاں موبائل فون کے ذریعے کریں گے جس میں بس کے کرائے سے لے کر گاڑی خریدنے تک کا عمل شامل ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) تمام ادائیگیاں موبائل فون کے ذریعے کریں گے جس میں بس کے کرائے سے لے کر گاڑی خریدنے تک کا عمل شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج موبائل فون کو کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کے متبادل کے طور پر متعارف کرانا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رمضان المبارک میں عیدین اور دیگر اسلامی ایام میں چاند کی رویت دیکھنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے قمری کلینڈر لانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے دعوے کے عین مطابق گزشتہ روز قمری کیلنڈر متعارف کراتے ہوئے آئندہ پانچ سال تک کی عیدوں کے ایام کا اعلان بھی کردیا۔ انہوں نے گزشتہ روز ہی چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کیا جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ آئندہ پانچ سال کے لیے قمری کلینڈر ترتیب دیتے ہوئے منظوری کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوا دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے