ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازی خان پولیس تھانہ سخی سرور نے صوبہ بلوچستان سے ٹرک کے ذریعے پنجاب سمگل کی جانے والی 24 کلو چرس پکٹرلی، ملزم اور ٹرک ڈراٸیور ٹرک سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور نے کاروائی کر کے بھاری مقدار میں صوبہ بلوچستان سے پنجاب کی طرف جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام بنا دی ایس ایچ او تھانہ سخی سرور محمد رضوان نے بتایا کہ ڈی پی او عاطف نذیر کی ہدایت پر داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو سخت کرتے ہوۓ تمام مسافر، وہیکل ہاۓ اور جراٸم پیشہ عناصر کی نگرانی کا جا رہی ہے اسی طرح ٹرک نمبری ٹی کے آر 707 جو صوبہ بلوچستان سے پنجاب آ رہا تھا جسے روک کر دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی 24 کلو چرس برآمد کرلی ملزم عالم دین ولد عمر خان قوم موسی خیل پٹھان سکنہ موسی خیل چرس سمگلر ہے جس نے ٹرک ڈراٸیور موسی خان ولد علی خان قوم شنواری سکنہ لورالائی سے ملکر ٹرک کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر سمگل کر رہا تھا لیکن تھانہ سخی سرور پولیس نے دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ ایس ایچ ایچ او تھانہ سخی سرور محمد رضوان نے بتایا کہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں کی طرح سخی سرور میں بھی چیکنگ کے نظام کو پہلے سے زیادہ مٶثر کر دیا ہے تاکہ تمام آنے اور جانے والی وہیکل ہاۓ کو مانیٹر کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ عناصر کے مذموم عزاٸم کو ناکام بناٸیں گے۔
![]()