کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں گزشتہ روز اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت قائمہ کمیٹی کی چیرپرسن فریال تالپور نے کی۔ اجلاس میں مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب، شرجیل میمن، قاسم سومرو، شمیم ممتاز، نور احمد بھرگڑی، گہنور خان اسران، سید زوالفقار شاہ، فرخ شاہ اور دیگر ارکان شریک ہوئے اجلاس میں سیکریٹری محکمہ داخلہ نے کمیٹی ارکان کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ قیام امن کے حوالے سے اُٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ وزیر پارلیمانی امور قائمہ کمیٹی کےاجلاسوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اہم اجلاس میں بھی موجود نہیں تھے شرجیل میمن کو پروڈکشن آرڈر پرجیل سےلایا گیا تھا کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ پولیس میں افسران کی ترقی کا نظام موثر بنایا گیا ہے ڈی ایس پیز کو حال ہی میں ترقی دی گئی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن فریال تالپور نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر استفسار کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے کہا کہ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ہے ہم نے کچی شراب اور گٹکے کی فروخت پر ایکشن لینے کا کہا ہے دیکھا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں بھی کچی شراب کی فروخت کی جارہی ہے گٹکے کی فروخت کے سدباب کے لئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے گٹکا کینسر جیسی مہلک بیماری کا سبب بن رہا ہے کوشش ہے کہ آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس بھی شریک ہوں اور وہ اس صورتحال پر کمیٹی ارکان کو تفصیلی بریفنگ بھی دیں۔ میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بےگناہ اور بےقصور ہوں میں اور میرا بھائی اپنی قانونی جنگ لڑ رہا ہے معلوم نہیں کہ مجھے گرفتار کیا جارہا ہے ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں جو ہوگا بہتر ہوگا ججز سے امید ہے کہ وہ منصفانہ فیصلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ ضلعی ناظمہ رہی اپنے شہر میں بڑے کام کرائے جب ضلعی ناظمہ تھی تو لوگوں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملا لوگ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آئندہ بھی انہیں ناکامی ہوگی۔ ہم نے ملک اور صوبے کی بہتری کے لئے کام کیا ہے اور کرتے رہینگے۔ ایک سوال پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ اس بیچارے شہر کراچی میں بڑے مسائل ہیں کرائم بھی کراچی کا بڑا مسئلہ ہے ہم ہر پیشی پر عدالت جاتے ہیں یقین ہے کہ کوئی جرم نہیں کیا فریال تالپور نے چیئرمین نیب کی وڈیو کےمعاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ ایک سوال پر فریال تالپور نے کہا کہ پہلی مرتبہ سنا ہےکہ سندھ پولیس آزاد ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہیں صوبے اور شہر کی بھتری کے لیے کام کرنا ہے کچی شراب گھروں میں بنتی ہے خاندانوں اور گھروں میں کچی شراب اور گٹکا کی وبا ہے گٹکا بنانے فروخت کرنیوالے پکڑے جاتے ہیں مگر آزاد ہوجاتے ہیں گٹکا کچی شراب کے کام کرنیوالے ایک سے دوسرے شہرمیں اپنا دھندہ منتقل کردیتے ہیں گٹکا کچی شراب کے خلاف سول سوسائٹی کےساتھ ملکر کام کرنا ہے قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں گٹکا کچی شراب پر آئی جی پولیس کو بھی بلایا ہے قائمہ کمیٹی داخلہ کی کوشش ہوگی کہ حکومت اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کرے۔
![]()