Home / اہم خبریں / گلستان معذورین ادارے نے پاکستان بھر میں میرپورخاص کا نام روشن کیا ہے جو اس ادارے کے خصوصی افراد کی محنت و لگن اور جدوجہد کا نتیجہ ہے جس ہم سب کو فخر ہے۔ قائم مقام چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص فرید احمد خان

گلستان معذورین ادارے نے پاکستان بھر میں میرپورخاص کا نام روشن کیا ہے جو اس ادارے کے خصوصی افراد کی محنت و لگن اور جدوجہد کا نتیجہ ہے جس ہم سب کو فخر ہے۔ قائم مقام چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص فرید احمد خان

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) قائم مقام چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص فرید احمد خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد زندگی کے ہرشعبے میں اپنا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ان میں خداداد صلاحتیں موجود ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان معذورین ادارہ میرپورخاص میں سردار یاسین ملک اور عرفانہ باجوہ کے تعاون سے منعقدہ سالانہ عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلستان معذورین ادارے نے پاکستان بھر میں میرپورخاص کا نام روشن کیا ہے جو اس ادارے کے خصوصی افراد کی محنت و لگن اور جدوجہد کا نتیجہ ہے جس ہم سب کو فخر ہے انہوں نے میونسپل کمیٹی میرپورخاص کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے ایک لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس ادارے کو جگہ دلانے کیلئے بھی کوشش کی جائے گی قبل ازیں ملک یاسین چوہان، محمود صابری،عرفانہ باجوہ، مسعود باجوہ، غلان بنی چندیجہ، ملک گلستان معذورین ادارے کے سرپرست اعلیٰ آفاق احمد اور جنرل سیکریٹری ملک قمرالدین نے ادارے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ادارے کی جانب سے خصوصی افراد میں ہرسال عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کا مقصد عید کی خوشیوں میں خصوصی افراد کو بھی شامل کرنا ہے آفاق احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ ادارہ پورے ملک میں خصوصی افراد کیلئے رول ماڈل ادارہ بنے بعد ازاں ضلع بھر کے 70 خصوصی افراد میں راشن بیگ، 70 مردانہ کپڑوں کے جوڑے، 30 خواتین کے جوڑے، 1 ٹرائی سائیکل اور 1 وہیل چیئر تقسم کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے