Home / اہم خبریں / جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے لئے ذوالفقار علی کو صدر جبکہ طارق علی کو سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے دوبارہ منتخب کرلیا گیا

جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے لئے ذوالفقار علی کو صدر جبکہ طارق علی کو سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے دوبارہ منتخب کرلیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جاپان کراٹے ایسو سی ایشن پاکستان کی جنرل کونسل و الیکشن میٹینگ جاپان قونصل خانہ کراچی میں کاتشوشی شنا (جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ٹوکیو جاپان ہیڈ کوارٹر) اور کاتسونوری اشئدا (نائب کونسل جنرل آف جاپان قونصل خانہ کراچی) کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔ جس میں جے کے اے پاکستان کے ممبران کے علاوہ صوبائی برانچوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے اور آئندہ تین سال کے لئے ذوالفقار علی کو صدر جبکہ طارق علی کو سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے دوبارہ منتخب کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ چیئرمین محمد شفیق، سینئر نائب صدر دلاور حسین، نائب صدور عتیق احمد، محمد عظمت اتاکا، حسین علی چنگیزی، میکا بٹ، خزانچی وحیدہ ذوالفقار، ایسوسی ایشن سیکریٹریز حنا سبحان اور عبدالرؤف کو منتخب کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے