تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سفارت خانہ پاکستان یونان رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے مقید شہریوں سے ملاقات کر رہا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ قائم مقام سفیر یاور عباس پاکستانی قیدیوں سے ملاقات

سفارت خانہ پاکستان یونان رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے مقید شہریوں سے ملاقات کر رہا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ قائم مقام سفیر یاور عباس پاکستانی قیدیوں سے ملاقات

ایتھنز/ یونان (رپورٹ ملک فیصل سمرالہ) آج قائم مقام سفیر یاور عباس نے کوریدالوس جیل کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے جیل کے پولیس چیف سپیریدون کولارس سے بھی ملاقات کی اور رمضان المبارک میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تاکید کی۔ انھوں نے قیدیوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے سامان تقسیم کیا جس میں رمضان کیلینڈر، کھانے پینے کا سامان (جام شیریں، سموسے، کھجوریں، بسکٹ، کیک) اور حفظان صحت کی اشیاء (صابن، شیمپو، لوشن، ڈیوڈرنٹ، ٹوتھ پیسٹ اور برش) شامل ہیں۔ قیدیوں نے سفیر پاکستان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے مسائل ان کو بتائے۔ سفارت خانہ پاکستان یونان رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے مقید شہریوں سے ملاقات کر رہا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے