Home / اہم خبریں / سندھ حکومت اپنی کرپشن سے گھر جائے گی یا جیل۔ شاہین شیخ

سندھ حکومت اپنی کرپشن سے گھر جائے گی یا جیل۔ شاہین شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی وومن ونگ سندھ کی صدر شاہین شیخ کا سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے بیان پر ردعمل، کہتی ہیں کہ لوٹ مار کا بازار نہیں چلنے دیں گے۔ تھرپارکر میں بچےغذائی قلت سےمر رہےہیں، پی پی اپنی کرپشن کے بوجھ تلے ڈوب جائے گی۔ لاڑکانہ کے 90 ارب روپے کہاں گئے؟ آج تک پی پی حساب نہ دے سکی، سندھ میں کون سی یونین کمیٹی بنائی ہے بتائیں؟ سندھ میں میرٹ کا شفاف سسٹم لانے کی ضرورت ہے، کراچی میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی نگراں سندھ حکومت ہے، پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ اندرون سندھ ایڈز سے متاثرہ افراد، خاندانوں کو تسلی دینےجائیں اور مالی بے ضابطگیوں، صوبائی خزانے پر ڈاکا زنی کا جواب سندھ کے عوام کو دیں، پیپلز پارٹی نے 30 سال کرپشن کر کے ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف ملکی معیشت کو مزید مضبوط اور ترقی کی راہ پر لے کر جائے گی، ملک کو نقصان پہنچانے والے ہر شخص کا احتساب ضرور ہونا چاہیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے