![]()
اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرئے پھر عوام کی خدمت کر سکیں
ریاض فتیانہ کمالیہ کا قیمتی اثاثہ اور قابلِ فخر شخصیت ہیں کمالیہ کی عوام کی دعائیں بھی انکے ساتھ ہیں
کمالیہ (محمد نعیم خان سے) فلاحی وصحافتی شخصیت ایڈیٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے ایک بیان کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما MNA و چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف ریاض فتیانہ کی صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ ریاض فتیانہ کمالیہ کا قیمتی اثاثہ اور قابلِ فخر شخصیت ہیں انہوں نے کرونا کے ایام میں دوسرے سیاستدانوں کی طرح لاہور یا اسلام آباد میں اپنے آپ کو محدود نہیں کیا بلکہ عوام کی خدمت کیلئے اپنی جدوجہد اور خدمات جاری رکھیں جس وجہ سے انکا کرونا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے۔ کمالیہ کی عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اِن شاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔