Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز میں پولیس کی کامیاب کاروائی موٹرسائیکل چور نوجوان طالب علم گرفتار 5 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، اپنی پرانی موٹرسائیکل کو نیا بنانے کے لیے موٹرسائیکلز چوری کیں ملزم کا بیان

نوشہرو فیروز میں پولیس کی کامیاب کاروائی موٹرسائیکل چور نوجوان طالب علم گرفتار 5 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، اپنی پرانی موٹرسائیکل کو نیا بنانے کے لیے موٹرسائیکلز چوری کیں ملزم کا بیان

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے موٹرسائیکل چور نوجوان طالب علم کو گرفتار کرکے 5 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیں اپنی پرانی موٹرسائیکل کو نیا بنانے کے لیے موٹرسائیکلز چوری کیں ملزم۔ تفصیلات کیمطابق بھریا روڈ پولیس نے شہر اور گرد و نواع سے چوری ہونے والی موٹرسائیکل پر شہر میں آنے جانے والے راستوں سخت چیکنگ کے ساتھ ساتھ مخبروں کو الرٹ کردیا بھریاروڈ پولیس کی خفیہ اطلاع پر ریلوے کے قریب کامیاب کاروائی کرکے ایک ملزم عامر کوری کو گرفتار کرکے ملزم لے قبضے سے پانچ موٹر سائیکل برآمد کرلیں گرفتار ملزم عامر کوری میڑک کا طالب و علم ہے جس کے پاس پرانی موٹرسائیکل ہے ملزم کا کہنا ہے وہ نئی موٹرسائیکل لینے کی استقاعت نہیں رکھتا سوچا موٹرسائیکل چرا کر ان کے پرزے اپنی پرانی موٹرسائیکل کو لگاکر نئی بنالوں گا ملزم کا کہنا ہے وہ پروفیشنل چور نہیں ہے اس نے وہ ہی موٹرسائیکل چوری کیں جو لاک نہیں ہوتی تھیں ایس ایچ او بھریا روڈ کے مطابق ملزم نے یہ 05 موٹرسائیکل گزشتہ ایک ماہ کے دوران چوری کی تھیں ملزم نے موٹرسائیکل سے پرزے نکالنے کا طریقہ یوٹیوب انٹرنیٹ سے دیکھ کر سیکھا تھا ملزم عامر دسوکں جماعت کا طالب و علم بتایا جاتا ہے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف دیگر موٹرسائیکل مالکان کے آنے کے بعد مزید مقدمات درج ہوسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Naya Nazimabad Foundation Awards Rs. 10 Million in Scholarships to 200 Students of Jinnah University for Women

by Zeeshan Hussain Karachi, Naya Nazimabad Foundation has awarded scholarships worth Rs. 10 million to …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے