Home / اہم خبریں / سمندر میں چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 3 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا جبکہ 12 ماہی گیر تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے

سمندر میں چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 3 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا جبکہ 12 ماہی گیر تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سمندر میں چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 3 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا جبکہ 12 ماہی گیر تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سمندر میں چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ساحلی علاقے گاڑو کے قریب ڈبہ اور چھان کے مقام پر لنگر انداز الجیلانی چھوٹی کشتی نمبر 17176 رات 2 بجے کے قریب ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار 11 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔ سمندری حدود کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے لاپتہ ماہی گیروں کو تلاش کر رہے ہیں۔ الجیلانی نامی کشتی میں سوار کشتی کے مالک عزیز شیخ، رفیق ولد عالم، نزیر، حسین ولد منصور، اقبال ولد محمد علی، یحیی ولد حاجی احمد، عبدالستار ولد قاسم اور جمن ولد امین کے نام معلوم ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسرا حادثہ کورنگی کے قریب واقع سمندری علاقے میں پیش آیا جہاں بے رحم تیز طوفانی ہواؤں نے ایک چھوٹی کشتی کو الٹ دیا جس میں 4 ماہی گیر سوار تھے یہ حادثہ بھی اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات تقریبا ایک بجے پیش آیا۔ اس کشتی میں ناکوا محمد صدیق، بابل، محمد عالم اور نورالاسلام سوار تھے۔ تین ماہی گیروں محمد صدیق، بابل اور محمد عالم کو بچا لیا گیا جبکہ نورالاسلام تاحال لاپتہ ہے۔ زندہ بچ جانے ماہی گیروں نے بتایا کہ جب ان کی کشتی کو طوفانی ہواؤں نے الٹ دیا تو ان تینوں نے کشتی کو پکڑے رکھا اور سمندر کی تیز بے رحم موجوں کا مقابلہ کرتے رہے مگر ان کا چوتھا ساتھی نورالاسلام سمندر کی تیز لہروں کا مقابلہ نہ کر سکا اور وہ ان سے بچھڑ گیا۔ زندہ بچ جانے والے ماہی گیرناکوا محمد صدیق نے بتایا کہ پیر کی صبح تقریبا 9 بجے عبداللہ کچھی نامی ماہی گیر کشتی نے وہاں پہنچ کر ان کی جانیں بچائیں۔ چیئرمین فشر مینز کو آپر یٹو سوسائٹی عبدالبر نے ان المناک حادثات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ اس المناک حادثے کے موقع پر جہاں ایف سی ایس انتظامیہ دکھی ہے چیئرمین ایف سی ایس نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی لاپتہ ماہی گیروں کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام ممکنہ سہولیات انہیں پہنچانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے مزید کہا کہ سمندر میں موجود 273 چھوٹی بڑی کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے جو کہ کل صبح تک واپس پہنچ جائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے