Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈویژن میں تیز طوفان نے تباہی مچادی گھر کی چار دیوار کا حصہ کرنے سے بچہ جانبحق، چنگچی الٹنے سے حاملہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی، ام کی فصل کو شدید نقصان

میرپورخاص ڈویژن میں تیز طوفان نے تباہی مچادی گھر کی چار دیوار کا حصہ کرنے سے بچہ جانبحق، چنگچی الٹنے سے حاملہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی، ام کی فصل کو شدید نقصان

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈویژن میں تیز طوفان نے تباہی مچادی گھر کی چار دیوار کا حصہ کرنے سے بچہ جانبحق، چنگچی الٹنے سے حاملہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ آموں کے باغات میں لگی کیریاں ٹوٹ گئیں، آبادگاروں کو بڑا نقصان، میرپورخاص ڈویزن میں صبح 12 سے جاری تیز ہواؤں نے اچانک دوپہر میں طوفان کی صورت اختیار کرلی تیز طوفان مٹی کی آندھی کے سبب مختلف حادثات میں گھر کی چار دیوار کا حصہ گرنے سے جمنا داس کالونی میں تین سالہ امتیاز جانبحق ہوگیا جبکہ ڈگری کے قریب چنگچی تیز ہوا سے الٹ جانے سے حاملہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، تیز طوفان کے سبب 11 ہزار والٹ کی ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں مختلف علاقوں میں گر گئیں بجلی کے پول، درخت، سائن بورڈ، چھپرے سے اکھڑ گئے، تیز طوفان کے سبب لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے، بجلی کی سپلائی پورے ڈویژن میں معطل ہوگئی، جبکہ دنیا میں آموں کے شہر کہلانے والے میرپورخاص ڈویژن میں تیز طوفان کے سبب آموں کی تیار فصل کو شدید نقصان ہوا ہے، آموں کے باغات کے ٹھیکداروں کو بڑے پیمانے پر نقصان کے ساتھ کٹی، گندم اور کھلے آسمان میں پڑے ہوئے بھوسے کو بھی نقصان ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے