Home / اہم خبریں / کمالیہ محلہ بہلول والا دریا کا منظر پیش کرنے لگا

کمالیہ محلہ بہلول والا دریا کا منظر پیش کرنے لگا

پانی کھڑاہونے سے علاقے میں تعفن، بدبواور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

اہل علاقہ کا اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ سمیت اعلیٰ حکام سے کاروائی کا پر زور مطالبہ

کمالیہ (ویب ایڈیٹر ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق کمالیہ محلہ بہلول والا کی مین اور ملحقہ گلیاں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں۔جس سے مکینوں کے مکان اور پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ مسلسل پانی کھڑاہونے سے علاقے میں تعفن، بدبواور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اہل علاقہ کا کہناہے کہ بار بارمیونسپل انتظامیہ کو شکایات کرکر کے تھک گئے ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہم گھروں سے نکلنے اور نماز پڑھنے کیلئے مسجد تک نہیں جا سکتے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ سمیت اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور محلہ بہلول والا میں سیوریج کے پانی کا مستقل حل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے