تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورنگی صنعتی علاقے میں لو گیس پریشر کی وجہ سے صنعتی پیداواری عمل شدید متاثر، ایس ایس جی سی حکام صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔ شیخ عمر ریحان

کورنگی صنعتی علاقے میں لو گیس پریشر کی وجہ سے صنعتی پیداواری عمل شدید متاثر، ایس ایس جی سی حکام صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔ شیخ عمر ریحان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ کورنگی صنعتی علاقے میں لو گیس پریشر کی وجہ سے صنعتی پیداواری عمل شدید متاثر ہے، ایس ایس جی سی حکام صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے یہ مسئلہ حل کریں۔ انہوں نے کہا کورنگی صنعتی علاقے میں گیس کے کم دباؤ کی وجہ سے متعدد شعبوں کے صنعتی یونٹس میں پیداواری عمل شدید متاثر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پہلے ہی صنعتی پیداوار کو شدید جھٹکا لگ چکا ہے جس کے باعث مقامی ضروریات اور برآمدات کے لیے تیار ہونے والی مصنوعات کی پیداوار میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ایس ایس جی سی صنعتی پیداواری عمل میں آنے والے خلل کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے اور کورنگی صنعتی علاقے میں گیس پریشر کا مسئلہ ہر صورت حل کیا جائے۔

 

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کا گجرات کچہری چوک کے سامنے بھر پور احتجاج ایلیمنٹری کالج سے ریلی نکالی گئی
https://www.nopnewstv.com/government-employees-staged-a-protest/

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے