تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبرپختونخوا کے میگا بس منصوبے بی آر ٹی کی جلد تکمیل کے لئے بڑا اقدام

خیبرپختونخوا کے میگا بس منصوبے بی آر ٹی کی جلد تکمیل کے لئے بڑا اقدام

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) خیبرپختونخوا کے میگا بس منصوبے بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور اب منصوبے کی تکمیل تک تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ ترجمان بی آر ٹی کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے قبل کوئی بھی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کا ملازم چھٹی نہیں کرے گا جب کہ منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کے لیے ملازمین کی شفٹیں بھی ڈبل کی جائیں گی۔ ترجمان بی آر ٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو بھی ہدایت کی گئی کہ منصوبے کی تکمیل تک کوئی تعطیل نہیں لیں گے۔ خیال رہے کہ ہشت نگری کے قریب بی آر ٹی منصوبے کے انڈر پاس میں ایک اور خامی سامنے آئی ہے جس میں گیس کی دو پائپ لائن موجود ہیں جس کے باعث وہاں سے گزرنے والے افراد کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم نے پشاور میٹرو میں کئی خامیوں اور نقص کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد ایک خاتون بھی آزمائشی سروس کے دوران میٹرو بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے