Home / اہم خبریں / اربوں ڈالر زرمبادلہ کمانے والے ماہی گیروں کے کردار کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔ چیئرمین عبدالبر

اربوں ڈالر زرمبادلہ کمانے والے ماہی گیروں کے کردار کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔ چیئرمین عبدالبر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملکی معیشت میں ماہی گیروں کے کردار کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا، ماہی گیروں کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ لاکھوں ماہی گیر میری طاقت ہیں، ہر ماہی گیر بستی میں کھلی کچہری لگانے کا اعلان۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبرنے ساحلی جزیرے بابابھٹ میں ماہی گیروں کی کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب میں وائس چیئرمین ایف سی ایس ابو ذر ماڑی والا، ڈائریکٹرآصف بھٹی، ڈاکٹر یوسف، حاجی عبدالروف ابراہیم، مینجر شوکت حسین کچھی، یو سی چیئرمین سائیں اصغر علی شاہ، ایاز بھٹی و دیگر شریک تھے۔ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کی جتنی ویلفیئر میرے دور میں ہوئی ہے اس سے قبل اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ماہی گیروں کے بچے اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک وملت کی بہتر خدمت کر سکیں۔چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ماہی گیروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات شہر کے بہت اچھے ہسپتالوں میں فراہم کر رہے ہیں۔تاکہ وہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا کہ بابا بھٹ کے ماہی گیروں کی سہولت کے پیش نظر مجتبی بھٹی کو سوشل موبلائزر مقر کیا ہے تاکہ ماہی گیروں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔یہاں کے ماہی گیر اپنے کے حل کے لیے اپنے ڈائریکٹرز آصف بھٹی اور ڈاکٹر یوصف سے بھی رابطے میں رہتے ہیں۔چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا کہ ویلفیئر سمیت دیگر سہولیات کے حصول کے لیے ایف سی ایس کا ممبر ہونا ضروری ہے جو ماہی گیر ممبر نہیں ہیں وہ اپنے کاغذات جمع کرواکر ایف سی ایس کی ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔ چیئرمین عبدالبر نے کہا کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر ایف سی ایس کی کردار کشی میں مصروف ہیں مگر ان کی کردار کشی ہمیں ماہی گیروں کی خدمت سے نہیں روک سکتی۔ہم اس سے بڑھ چڑھ کر ماہی گیروں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔چیئرمین عبدالبر نے یوسی چیئرمین سائیں اصغر علی شاہ کے توجہ دلانے پر مواچھ گوٹھ میں ماہی گیروں کے قبرستان کا مسئلہ بھی حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں اور میرے درمیان کوئی دیوار نہیں ۔میں تمام ماہی گیر بستیوں میں کھلی کچہریاں لگا کر ان کے مسائل سنوں گا جنہیں فوری طور پرحل کیا جائے گا۔وائس چیئرمین ابوذر ماڑی والا نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئرمین عبدالبر ماہی گیروں کے تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔سابقہ دور میں ایف سی ایس میں میرٹ کے برعکس اندھی بھرتیاں کی گیءں اور ایف سی ایس کو نقصان پہنچایا گیا۔ایف سی ایس کے ماتھے کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی۔ہم چیئرمین عبدالبر کی قیادت میں وہ تمام داغ دھونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ابوذر ماڑی والا نے مزید کہا کہ میرٹ کے برعکس بھرتی کیے جانے والوں کو ہم نے نکال باہر کیا اور ان کی جگہ ماہی گیروں کے بچوں کو نوکریاں دیں گے۔ہمارے دور میں ویلفیئر سمیت جتنا کام بابا بھٹ میں ہوا ہے ماضی میں اس نظیر نہیں ملتی۔تقریب سے ڈائریکٹر آصف بھٹی اور ڈاکٹر یوسف نے بھی خطاب کیا۔کھلی کچہری میں شریک ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے چیئرمین عبدالبر کے کاموں کو سراہا۔اور دعا کی کہ اللہ اسی طرح آپ کا ہاتھ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ماہی گیروں نے چیئرمین عبدالبر زندہ باد،بلاول بھٹو زندہ باد اور پاکستان پیپلز پارٹی زند باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے