محراب پور (رپورٹ: امداداللہ ملک) کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکپسریس محراب پور اسٹیشن پر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی تمام مسافر محفوظ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی زکریا ایکپسریس رات تقریبا ١٢:30 کے قریب نواب شاہ سے محراب پور آرہی تھی کہ فنی خرابی کے باعث ٹرین کے بریک فیل ہوگئے ٹرین نے محراب پور اسٹیشن پر رکنا تھا جو انتہائی اسپیڈ کیساتھ اپ پلیٹ فارم سے گزری جس سے اسٹیشن پر بیٹھے مسافر خوفزدہ ہوگئے ٹرین تیز رفتاری سے جاکر حفاظتی بنائے ہوئے مٹی کے ٹریک میں انجن سمیت دھنس گئی اس خوفناک صورتحال میں تمام مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ انجن کو شیدید نقصان پہنچا مسافروں کے لیے عمران ملک کی طرف سے فلٹر والے ٹھنڈے پانی کی سبیل لگائی گئیں ٹرین کے باقی ڈبوں کو روہڑی سے منگوایا گیا انجن کیساتھ جوڑ کر منزل کی جانب روانہ کردیا گیا جبکہ انجن کو ریلوے کی جانب سے بھیجی گئی بھاری کرین سے نکال لیا گیا۔
![]()