ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) دور جاہلیت کی یاد تازہ ہوگئی، سنگدل لالچی باپ نے اپنی جوان بیٹی کو 60 سالہ بوڑھے شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا، پولیس نے باپ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دور جاہلیت کی ایک بار پھر یاد تازہ ہوگئی ہے تحصیل پہاڑپور کے علاقہ بگوانی شمالی میں سنگدل باپ نے اپنی جوان بیٹی کو ساٹھ سالہ بوڑھے شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا جوکہ اس کی عصمت دری کرتا رہا۔ سولہ سالہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ تین ماہ قبل میرے والد نے لالچ میں آکر مجھے 60 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا اور اس سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے وصول کیے۔ اس دوران وہ شخص مسلسل میری عصمت دری کرتا رہا ہے۔ پولیس نے لڑکی کی رپورٹ پر اس کے والد سمیت ڈیل میں شامل پانچ افراد کے خلاف مقدمہ کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کر باپ سمیت پانچوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔
![]()